سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ملک بھر سے سیاح جنت نظیر وادی ملم جبہ،کا لا م پہنچ گئے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے بعد بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوگیا ہے جسکو دیکھنے کیلیے ملک بھر سے سیاح سوات پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے سیاحتی علاقوں کالام، ملم جبہ، بحرین مدین اور دیگر علاقوں میں ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔