کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کسان مارچ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسان ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے جبکہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی اور پیپلز پارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی طور پر مضبوط پاکستان ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور حکومت کسانوں کو زرعی کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے