پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران مختلف حادثات کے دوران سات افراد جاں بحق اور16زخمی ہو گئے۔ بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے 15گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور بند راستے کھولنے کے حوالہ سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز سے پشاور اوردیگر علاقوں میں وقفہ، وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 16افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 36ملی میٹر ریکار ڈ کی گئی ہے جبکہ مالم جبکہ میں 18انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے