اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دوسرے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو ا۔پنجاب کے علاقے اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی، دینہ، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین، جہلم، جڑانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔مری میں بھی مسلسل دوسرے روز بھی برفباری جاری رہی اور اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے باعث مری کے دیہی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے مختلف مقامات سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری رہا۔بلوچستان کے علاقوں چمن، مستونگ، لورالائی، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، کالام، ناران، کاغان سمیت دیگر علاقوں میں برفباری جبکہ پشاور، کامرہ، مردان سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری رہی۔ گلگت بلتستان میں بھی زمین نے سفید چادر اوڑ ھ لی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید  بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے