واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ کی ریاست وسکونسن میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں، امریکی حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کیمطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں، مرنیوالوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے، پانچوں افراد کو قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔