سخاکوٹ(نمائندہ مانند)  ملاکنڈ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے چیرمین اور ناظم کونسلر اتحاد کے سابقہ صدر علی رحمان اتمان خیل نے آزاد حیثیت سے بلدیاتیi انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ علاقے کے لوگوں نے علی رحمان کو ویلج کونسل خرکی ڈھیری کیلئے آزاد حیثیت سے متفقہ طور پر جنرل کونسلرکیلئے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق علاقے عمائدین کا علی رحمان کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم اور ساتھ دینے کااعلان۔اس سلسلے میں سابقہ ناظم علی رحمان کے رہائش گاہ پر ویلج کونسل کے عمائدین و مشران کا ایک مشاورتی اجتماع۔ منعقدہ ہوا جس میں  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مقررین نے اپنے اپنے رائے کااظہار کیا اور اتفاق رائے سے  ووٹروں نے سابقہ ناظم علی رحمان کواپنامیدوار متفقہ طور پر نامزد کردیااور انکی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کاعہد کیا۔اس موقع پرسابقہ ناظم علی رحمان نے لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انکی نامزدگی دراصل غریب عوام کی نامزدگی ہے۔پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے او ر ائندہ بھی کرتا رہونگا اور کسی کومایوس نہیں کرونگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے