اسلام آباد(مانند نیوز ڈٰیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہےکہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔

وہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان رہنے آئی ہوں اور اپوزیشن سے زیادہ گلے ہیں، ملک میں کرسی کا کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے دلچسپی نہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایک بندے کا نام نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کو اپوزیشن اورمسلح افواج کے ساتھ پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم ہاؤس، اپوزیشن لیڈر اور ہمارے اداروں کو پہل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، فضل الرحمان اور سراج الحق سے بھی اپیل ہےکہ آگے آئیں، سیاست کو  بھلاکرسب کو یکجا ہوکر افغانوں کی مدد کرنا چاہیے، افغانستان میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا، افغانستان کیلئے ریلیف کی فوری ضرورت ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو لاہور، بلوچستان اورکے پی میں امن نہیں ہوگا، افغانستان میں مائیں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں لہٰذا ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کیلئے ایک اچھا تاثر جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے