بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ملاکنڈ لیوی فورس نے باجوڑ سے چارسدہ منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ملزمان کے قبضے سے12کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ یوسفزئی نے صوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ اور پوسٹ کمانڈر کوٹ صوبیدار یوسف خان کے ہمراہ میڈیا بر یفنگ میں بتایا کہ گذشتہ شام لیوی فورس نے ملزمان ایاز خان ولد اثر خان سکنہ ڈھنڈ برنگ ضلع باجوڑ اور شاہد ولد خائستہ رحمن سکنہ پلئی قلعہ تنگی ضلع چارسدہ کے قبضے سے چھ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی افیون بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیاجوکہ موٹر سائیکل کے ذریعے افیون باجوڑ سے براستہ ملاکنڈ چارسدہ سمگل کرنا چاہتے تھے ملزمان کے خلاف ڈرگ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے انھوں نے کہا کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں سماجی وسیاسی حلقوں اور میڈیاکے تعاون کی ضرورت ہے اسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کاروائی میں شامل لیوی و ڈی ایس بی اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے