الپوری(مانند نیوز ڈیسک)شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ حادثہ،ملبے دبے بچے کی تلاش بدستور جاری۔اپریشن پانچویں روز میں داخل عبدالکلام کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی جسمیں تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچہ ملبت دبے لاپتہ۔مین شاہراہ بدستوربند۔ سرچ اپریشن میں ریسکیو،سول ڈیفنس،مقامی افراد سمیت سیکورٹی فورسز سرگرم عمل ہیں۔کمشنر ملاکنڈ،آر پی او کا جائے حادثہ کا دورہ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ریسکیو حکام کا بچے کی ریکوری تک اپریشن جاری رکھنے کا اعظم۔دن رات جاری ریسکیو اپریشن میں سوات،کوہستان اور ملاکنڈ کی ٹیمیں شانگلہ ریسکیو کے ساتھ اپریشن میں شانہ بہ شانہ۔واقعے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے نواح موتہ خان میں لینڈ سلائیڈنگ کو پانچ روز گزر گئے،جمعے کے سہ پہر ہونے والے واقعے میں پانچ افراد جان بحق جبکہ چار افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ جسکو نکالنے کیلئے اپریشن جاری ہے۔حادثے میں جان بحق خورشید علی خان،عبدالکلام اور تین بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خورشید علی خان کی بیوا،بہو،بیٹی اور نواسی شامل ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام اور آر پی او کا موتہ خان جائے حادثہ کا دورہ،انھیں جاری اپریشن پر ریسکیو آفیسر رفیع اللہ مروت،ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ اور دیگر افسران کا افسوس ناک واقع میں جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت،حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے