سوات(مانند نیوز ڈیسک) سوات کے مختلف پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوز تبدیل، دو کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا، روشن علی ایس ایچ او غالیگے تعینات ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے سوات میں مختلف تھانوں میں تعینات پولیس آفیسران کے تبادلے کر دئے اعلامیہ کے مطابق مٹہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رحمت علی کو معطل کرکے لائن حاضرکردیا، ایس ایچ او بحرین حبیب سید خان کا تبادلہ مٹہ پولیس اسٹیشن کر دیاگیا جبکہ ایس ایچ رحیم اباد ایاز خان کو بھی لائن حاضر کرکے پولیس لائن میں پوسٹنگ کے لیے منتظر عمر رحیم خان کو ایس ایچ او رحیم اباد تعینات کر دیا گیا۔اس طرح ایس ایچ فتح پورروشن علی کو غالیگے اور غالیگے کے ایس ایچ او زاہد خان کو فتح پور پولیس اسٹیشن میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
Pakistani policemen stand guards outside a government building near Peshawar on September 14, 2008 a day after Islamic militants seized the area. Dozens of gun-toting Islamic militants briefly seized a government building in the northwestern Pakistani city of Peshawar late 13 September, but no one was hurt, officials said. AFP PHOTO/Tariq MAHMOOD