سوات (مانند نیوز ڈیسک)سوات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام اور رنجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر نے شانگلہ میں لینڈ سلائڈنگ والے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا کمشنر ملاکنڈ اور ڈی آئی جی نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر  ملک شیر دل خان، ڈی ای او ملاکنڈ عارف خٹک اور ڈی ای او شانگلہ رفیع اللہ مروت سے ملاقات کی تینوں افیسرز نے کمشنر کو جاری اپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے شانگلہ میں ہونے والے ریسکیو اپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے ریسکیو اپریشن میں بہترین کارکردگی اور شب روز محنت پر تمام ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے حالیہ برف باری اور بارشوں میں تحصیل الپوری موتہ خان کے علاقہ میں لینڈ سلائڈنگ کیوجہ سے گھر زمین بوس ہو گئی تھی۔شانگلہ میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 9افراد کو نکالا گیا جن میں 5 افراد جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہے – لینڈ سلاینڈنگ کیوجہ سے گھر زمین بوس ہونے والے واقعے میں لاپتہ ایک بچے کو  نکالنے کیلے ریسکیو سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ریسکیو اپریشن میں سوات، ملاکنڈ اور لوئر کوہستان کی ٹیمیں بھی شانگلہ ٹیم کیساتھ اپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے