کیلفورنیا(مانند نیوز ڈیسک)آئی فون 13 کی سیریز میں کچھ ایسے مسائل سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے جن کی وجہ سے اسکرین ارغوانی رنگ کی ہوجاتی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں کو جامنی یا ارغوانی اسکرین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو آئی فون13 پرو اور پرومیکس استعمال کررہے ہیں۔مسئلے کا شکار ہونے والے کچھ صارفین نے اس کی نشان دہی ایپل کے سپورٹ کمیونٹی فورم پر کی جبکہ بعض صارفین نے آن لائن بھی اس کی شکایت متعلقہ کمپنی کو پہنچائی ہے۔ایپل کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کو تسلیم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے سافٹ ویئربگ ہے۔ابتدائی طور پر ایپل نائن ٹو فائیو میک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسکرین کا ارغوانی ہو جانا نئی بات نہیں ہے بلکہ اکتوبر میں بھی کمیونٹی فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا گیا تھا۔ایک صارف کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ ان کے پاس آئی فون13 پر ہے جس کی اسکرین کبھی کبھی چند سیکنڈ کے لیے ارغوانی رنگت اختیار کرجاتی ہے تو ان کا فون تبدیل کیا گیا تاہم اس کے بعد اسی ارغوانی اسکرین کے حوالے سے پے در پے شکایات سامنے آنے لگیں۔اگرچہ زیادہ تر شکایات آئی فون 13 کے حوالے سے ہیں تاہم چند پرو اور پرومیکس کے متعلق بھی ہیں۔شکایت کرنے والے ایک صارف کی طرف سے ریڈ اِٹ پر لکھا گیا میں گاڑی میں جا رہا تھا کہ جب میرے موبائل کی سکرین پرپل (ارغوانی) ہوگئی اور جب آف کرکے آن کیا تو سکرین ٹھیک ہوگئی۔ایپل کی جانب سے ابھی تک اس صارف کو جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم اسی طرح کی ایک اور شکایت پر ایپل کے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیو نے بتایا کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور ایسا سافٹ ویئر میں مسئلے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کسٹر ایگزیکٹیو نے صارفین کو ہدایت کی کہ جدید ترین اپ ڈیٹ انسٹال کریں، جو ڈیٹا کی بیکنگ اپ کے بعد دستیاب ہو گی۔اس کے بعد انسٹال کی جانے والی تمام ایپس کو اپ ڈیٹ کریں اور ایپ ورژن اور آئی او ایس کے درمیان عدم مطابقت کو ختم کریں، اس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے