کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وسیم اکرم نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ وسیم اکرم اومان سے نجی لیگ میں شرکت کے بعد آئے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان کو گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر دو افراد کا کورونا پازیٹو آیا جن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور نوجوان بلے باز حیدر علی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے