جمرود(مانند نیوز ڈیسک)کھٹیاخیل قوم مزید زمین فروخت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی،حاجی برکت کھٹیاخیل ۔جمرود شاہ کس میں کھٹیاخیل قوم کے مشران حاجی برکت،حاجی خان،سلطان شاہ،گل وزیر،چیئرمین ٹاون 6 عنایت آفریدی اور دیگر مشران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھٹیاخیل قوم مزید سرکار پر فروخت زمین فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ابھی تک کھٹیاخیل قوم نے سب سے زیادہ زمین سرکار پر فروخت کی ہے تاہم مزید کھٹیاخیل قوم اپنی زمین سرکار پر فروخت نہیں کرسکتی لہذا سرکار مزید اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ضلع میں کسی اوور جگہ پر زمین خریدے۔ہمارا حق معلوم ہے ہمارے تین تپے مکی خیل،دلدار خیل اور مستل خیل ہے اور کھٹیاخیل کے تمام چیزیں برابرتقسیم ہے۔ہم نے ضلعی انتظامیہ کو لیوی سنٹر،تھانے اور سی ایم ایچ ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ضروریات کے لئے زمین سرکار پر فروخت کرچکے تاہم مزید زمین دینے سے قاصر ہے۔کھٹیاخیل قوم نے ایف سی سے بھی مطالبہ کیا کہ شاہ کس میں ہمارے زمین سے جو چار دیواری تعمیر کی گئی ہے اسکو فوری ہٹاکر ہماری زمین خالی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے