چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک)ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا جوڈیشل کمپلکس چارسدہ کا تفصیلی دورہ ۔ سی سی ٹی وی کیمرے ،گاردات اور اسلحہ چیک کیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلکس آنے والے تمام سائلین کی بھر پور چیکنگ کے احکامات۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کا سیکورٹی کے حوالے سے جوڈیشل کمپلکس چارسدہ کاتفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹرز شہنشاہ گوہر خان ، ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان ،ایس ایچ او سٹی جوہر شید خان،نو تعینات انچارج سیکورٹی جوڈیشل کمپلکس انسپکٹر شہنشاہ خان اور دیگر آفسران موجود تھے ۔ ڈی پی او چارسدہ نے چاروں طرف لگے سی سی ٹی وی کیمروں ، گاردات اور اسلحہ و ایمونیشن کی جانچ پڑتال کی ۔ دوران ڈیوٹی ہلمٹ، جیکٹ اور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کئے ۔ عدالتی اوقات میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹبل جوڈیشل کمپلکس میں آنے والے خواتین کی چیکنگ ضرور کریں ۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی امور میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ عوام کی جان ومال کی تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے اور ہم اپنی فرائض کی ادائیگی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے