ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ٹل میں گیس فیلڈ پر مسلح شر پسندوں کا حملہ۔ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جانبحق ایک زخمی۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے موقعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ شر پسند کاروائی کے بعد فرار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں کرک اور بنوں کے بارڈر لائن پر گیس کا ایک پراجیکٹ جاری ہے جہاں پر نا معلوم شر پسندوں نے اچانک حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گیس فیلڈ پر معمور ایک سیکورٹی گارڈ  جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا جو کہ تاحال لا پتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ زخمی سیکورٹی گارڈ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد ٹل سکاوٹس اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن  نا معلوم شرپسند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے تا ہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے