لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے