بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقچین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے نیو کوو کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقہ میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے