اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ایکنک نے پنجاب کے لیے 4 سڑکوں کی منظوری دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایکنک میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے سے بننے والی4 سڑکوں کی منظوری دے دی گئی، کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم، لیہ، حاصل پور سے بہاولنگر اور وہاڑی،پاکپتن، دیپالپور روڈ، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑک بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لیے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی ایکنک نے منظور کرلیا۔انہوں نے کہا کہ دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ کے فور کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک نے منظور کر دیا،انشااللہ اکتوبر 2023  تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا،کراچی ٹراسفورمیشن پلان کا وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے