پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صدر ڈویژن کے تھانہ متنی پولیس نے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی پولیس کو غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ متنی عمران اللہ پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو رک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلی۔کارروائی کے دوران ملزم عبد الحسیب ولد مقدر خان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 20 عدد رائفل،12 عدد بندوق،59 عدد میگزین اور12 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس ٹیم نے اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل لے لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسلحہ برآمدگی سمیت مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے