بٹ خیلہ(مانند نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے تحصیل میئربٹ خیلہ کے ٹکٹ پراختلافات کھل کرسامنے آگئے ٹکٹ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کردیاگیا جبکہ صوبائی وزیرشکیل احمد خان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق طوطہ کان بڑوال میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے زیراہتمام ورکرزکنونشن کاانعقاد ہوا جس میں تحصیل بٹ خیلہ کے تمام یونین کونسلز سے پارٹی کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے پارٹی ورکروں نے ٹکٹ کمیٹی کی جانب سے میئرکاٹکٹ غیر مقبول اورمالی طور پر کمزور اُمیدوارکو جاری کرنے کی مخالفت کی اور کہاکہ جن لوگوں کو پارٹی کاٹکٹ دیاجارہاہے وہ اپنے ہی پارٹی میں بھی غیر مقبول ہیں عوام ان کو کیسے ووٹ دینگے انہوں نے کہاکہ الیکشن جیتنا ہے تو صوبائی وزیرشکیل احمد خان کے بھائی نصیر احمد خان کو ٹکٹ دیاجائے بصورت دیگر غیر مقبول امیدوار کیلئے الیکشن مہم نہیں چلائنگے انہوں نے صوبائی صدرپرویز خٹک سے مطالبہ کیاکہ وہ بندکمرے کے فیصلے کے بجائے کارکنوں کے خواہشات کااحترام کیاجائے ورنہ پارٹی میں بغاوت کاخدشہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے