(مانند نیوز ڈیسک)واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کر پائیں گے۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق جلد ہی صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے اسٹوریج خریدنا پڑے گا کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ گوگل اب واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کیلئے  معاوضہ وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو اپنے چیٹ بیک اپ کا انتظام کرنا ہو گا اور انہیں ایک آپشن دیا جائے گا کہ وہ جگہ بچانے کے لیے کچھ فائلوں کو بیک اپ ہونے سےروک دیں۔واضح رہے کہ ابھی تک واٹس ایپ صارفین گوگل ڈرائیو پر لامحدود اسٹوریج بیک اپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کی مدد سے وہ چیٹ کا لامحدود بیک اپ کرسکتے ہیں تاہم آئی فون صارفین کے پاس پہلے سے ہی iCloud پر واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے محدود جگہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے