(مانند نیوز ڈیسک)چینی کمپنی نے ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک کا فاصلہ طے کرنے والا مسافر بردار راکٹ تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی ایک کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے ایسا پروں والا راکٹ تیار کیا ہے جو مسافر بردار طیارہ بھی ہے۔اس طیارے کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک گھنٹے میں 7 ہزار کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے کرسکتا ہے، اس طرح مسافر بیجنگ سے نیویارک ایک گھنٹے میں پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ بیجنگ سے امریکی شہر نیویارک تک ساڑھے 18 گھنٹے کا سفر ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ نما جہاز مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کر سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے