بٹ خیلہ (نمانندہ مانند) ملاکنڈ میں ٹیکس کے خلاف تاجر برادری نکل پڑے۔ ملاکنڈ ٹریڈ فیڈریشن کی کال پر ضلع ملاکنڈ میں بجلی بلوں میں ایف پی اے کےخلاف احتاجی مظاہرے ہوئے، تھانہ ، طوطہ کان ، اماندرہ اور بٹ خیلہ میں تاجروں کی طرف سے ریلیاں نکالی گءی، سب سے بڑا مطاہرہ بٹ خیلہ بازار میں ہوا جس میں تاجروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور سول ساءٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ ایف پی اے کو شامل نہ کیا جائے ، ، ائندہ بلوں میں اگر ایف پی اے شامل کی گئی تو ڈویژن بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے ، جبکہ بجلی بل داخل کرانے سے انکار کریں گے۔