پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ ہر سیٹ پر امیدوار نامزد کرکے مقابلہ کریں گے اور پارٹی کے رجسٹریشن کے بعد اب ہر ضلع جاکر اپنا منشور عوام کو پیش کررہے ہیں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی ایم پاکستان کے مرکزی آرگنائزر عبداللہ ننگیال، جاوید خان، محمد عمر پاڑے، عبدالمنان، ندیم حیدر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ دو ہفتے قبل این ڈی ایم سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروائی گئی ہے این ڈی ایم کے رہنما ملک کے مختلف علاقوں میں جاکر اپنا منشور عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کے خاتمے اور ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ جو بین الاقوامی صورت حال بن رہی ہے اس میں این ڈی ایم پاکستان سمیت تمام پارٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے رہنماؤں نے کہا کہ آج پارٹی کے چیئرمین محسن داوڑ سمیت مرکزی رہنماؤں کو چھپری چیک پوسٹ سے واپس کرکے ضلع کرم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور یہ دوسری بار ایسا کیا گیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ وہ پر امن طور پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں اور پر امن طور بلدیاتی الیکشن کیلئے کمپین کررہے ہیں ایسے میں ان کے رہنماؤں کو روکنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور ہر ایک سیٹ پر امیدوار نامزد کرکے مقابلہ کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے