مردان (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان اور ڈی آئی جی مردان یاسن فاروق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شمار دنیا کے چند بہترین پولیس فورس میں ہوتا ہے دہشت گردی کی جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس نے جس جاں مردی کے ساتھ اپنے جانوں پر کھیل کر مقابلہ کیا وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان،تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خٹک نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ریسکیو افیسر اویس بابر اور دیگر مشران نے نوشہرہ پولیس لائن میں تاروجبہ ڈکیتی ٹریس کرنے پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے کی گئی تقریب میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد عمر خان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکٹشن خلیق الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس پروفشنلزم کی طرف جارہی ہے۔جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ نوشہرہ پولیس ہمیشہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل رہی ہے۔جس کی زندہ مثال تاروجبہ ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے کولڈ سٹوریج مالکان کو اُنکا لوٹا گیا مال واپس کرنا ہے۔تحصیل ناظم اسحاق خٹک نے پولیس افسران اور جوانوں کی نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کو سراہا۔ریجنل پولیس افیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاروجبہ ڈکیتی جیسے کیس کو ٹریس کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر نوشہرہ پولیس افسران کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔قابل اور محنتی پولیس افسران کی وجہ سے خیبر پختون خواہ پولیس کا نام روشن ہے۔نوشہرہ کے مشران کاپولیس کیساتھ تعاون اور امن و امان قائم رکھنے میں ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔اُمید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح آگے بھی چلتا رہے گا۔آخر میں تاروجبہ ڈکیتی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران،اور پولیس کیساتھ مثالی تعاون پر دیگر مشران میں توصیفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔