بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ضلع ملاکنڈ اور سکول فار لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے رحمن پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ بٹ خیلہ میں ضلع بھر کے نوجوان رضا کاروں کیلئے کورونا ویکسنیشن کے اہداف کے حصول کے حوالے سے تر بیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسراظہار الدین سکول فار لیڈرشپ کے نمائندے عزیر احمد اور یو این ڈی پی کے نعمت اللہ دروانی نے نوجوانوں کو ویکسین کی اہمیت وافادیت بارے تفصیلی تر بیتی لیکچر ز دیئے ڈی وائی او نے اس موقع پر نو جونواں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توانیاں لوگوں کو ویکسین لگوانے اور کورونا کی روک تھام کیلئے صرف کریں پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں کوویڈ کٹس سینٹائزر اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔