پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس نے بیوی اور بیٹے کے سامنے باپ کو قتل کرنے والے نامزد ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیاگزشتہ روز مسماۃ(ر) نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں بمعہ بیٹے اور خاوند امین گل مکان کیساتھ تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کی۔جن کی فائرنگ سے میرا خاوند لگ کر جانبحق ہو گیا۔عبدالساجد خان SHO اضاخیل نے فوری طور پر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے۔چند گھنٹوں کی محنت سے نامزد ملزم خیر محمد ولد وزید محمد ساکن سپین کانڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں