بٹ خیلہ(مانند نیوز ڈیسک)ینگ لائیر فورم ملاکنڈ کی تقریب حلف برادری مکمل، سینئر وکیل محمد طاہر خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، ینگ لائرز فورم کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے حنیف خان میموریل ہال میں منعقدہوئی جس میں صوبائی بار کونسل کے رکن محمد شیرین خان ایڈوکیٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سینئر وکیل طاہر خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب صدر محمد قریش خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری عرفان معظم ایڈووکیٹ، پریس سیکرٹری حیدر خان ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری رضا ء اللہ ایڈوکیٹ اور نائب صدر منظور حسین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکلاء نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اورجونیئر وکلاء قوم و ملک کا سرمایہ اور اس پیشہ کے امین ہے انہیں چاہیئے کہ اپنی پیشہ سے مخلص رہے اور کبھی بھی اس پیشے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے فورم کے صدر محمد قریش خان ایڈووکیٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے