بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ملاکنڈمیں 178 لیوی اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں 6 صوبیدار،10 نائب صوبیدار، 27 حولدار، 51نائیک اور 84 سپاہیوں کو لانس نائیک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس حوالے سے لیوی لائن ملاکنڈ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی اور صوبیدار میجر سمیع باچا نے ترقی پانے والوں کو ترقی کے پیتے اور بیجز لگائیں، ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں ملاکنڈ میں امن وامان کے بحالی کے لئے بہتر کردار ادا کرنے کی ہدایات دی۔