مردان (مانند نیوز ڈیسک) مستورات کے تنازعہ پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا دوہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورخہ23جنوری کو مسماۃ (ع) دختر سائل خان سکنہ ساولڈھیر نے مستورات کے تنازعہ پر قتل ہونے والے والد اور والدہ کی قتل کی رپورٹ برخلاف زوار، فواد، اعجاز اور آیاز پسران سرفراز ساکنان خٹک پلو ساولڈھیر تھانہ جبر میں درج کرائی۔اس دوہرے قتل کیس کا ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے نوٹس لیکر واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رورل اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او بشیر خان سمیت دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مرکزی ملزم آیاز ولد سرفراز تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر شریک واردات ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ جبر پولیس سر گرم عمل ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے