لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کرکے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔اے ایس ایف  کے مطابق عمران نامی شخص نے 81 ہزار ڈالرز اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے وہیل چیئر کی سیٹ اور ہینڈکیری بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ اے ایس ایف حکام نے ہولڈ بیگج مشین پر تلاشی کے دوران نشاندہی ہونے پر ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔ملزم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دبئی سان فرانسسکو روانہ ہورہا تھا۔اے ایس ایف نے ملزم کو آف لوڈ کرکے کسٹمز کے حوالے کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے