ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد خرم آغا نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون سے  ملاقات کی، ملاقات میں ایبٹ آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد کی انٹرچینج سے اے پی ایس تک کشادگی کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس منصوبے کی پروجیکٹ فزیبلٹی پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور آئندہ پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کمشنر ہزارہ کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ منصوبے میں زمین کی خریداری کے PC-1 کو جلد از جلد مکمل کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بھجوایا جائے۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور علی خان جدون نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اقتدار اللہ کی اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کی عوام کی خدمت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور علی خان جدون کو ایبٹ آباد میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا گیا کے ایوب پل اپریل تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ایوب پل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ایوب پل کی تکمیل سے ٹریفک کے حجم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر حسن ابدال سے مانسہرہ تک قومی شاہراہ کی کشادگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معززین کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حسن ابدال سے مانسہرہ تک روڈ کی کشادگی کے منصوبے کی پروجیکٹز فزیبلٹی پر کام کر رہی ہے اور جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے