سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل درگئی میں ایک بار پھر بجلی صارفین پر پرمٹ کے نام پر طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ نافذ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل درگئی کے تمام علاقوں میں مرمت و پرمٹ کے نام پر ایک بار پھر ویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا نفاذ شروع کردیا گیا۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق تحصیل درگئی میں تمام فیڈرز پر صبح 9بجے سے عصر 3بجے تک 07 فروری تا 09,14,16, 19,21, 23,فروری اور 28 فروری کو بجلی بند رہے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سالہا سال پرمٹ کے نام اور مرمت کے نام پر ہر مہینے کے مختص تاریخوں پر بجلی کی بندش کا سلسلہ چلتا رہا ہے جس کے خلاف عوام نے کئی بار پر تشدد مطاہرے بھی کئے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔بجلی کی طویل دورانیہ کیلئے بندش کے سبب تحصیل درگئی کے معروف شہری و تجارتی مراکز درگئی و سخاکو ٹ سمیت دیہی علاقوں میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور پہلے سے معاشی عدم استحکام کے حامل شہری مزید عذاب سے دوچار ہورہے ہیں۔ علاقے کے عوام نے اصلاح احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔