نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نظامپور پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔سرکاری گیس پائپ کاٹ کر چوری کرنے والا بین الاضلاعی 04 روکنی گروہ گرفتار۔چوری شدہ لاکھوں مالیت کے 56 عدد پائپ اور واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر مشین،ڈاٹسن اور ٹرک برآمد۔شاہجہان خان انچارج چوکی صابر آباد نظام پور کو اطلاع ملی کہ خٹک خوڑ توہا روڈ میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں۔فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر فرار ہونے کوشش کرتے ہوئے 04 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ ٹرک قبضے میں لیکر 56 عدد پائپ جو کہ گلینڈر مشین سے کاٹے گئے تھے کے بارے میں جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ سرکاری گیس کے پائپ ہیں جو چوری کئے جا رہے تھے۔ملزمان کی شناخت عمران ولد فرید ساکن مردان،ارشد ولد معرفت نوشہرہ کلاں،صیام ولد سید کریم ساکن پشاور اور یوسف ساکن افغانستان کے ناموں سے کی گئی۔ملزمان کے قبضے سے ٹرک،56 عدد پائپ،گلینڈر مشین اور ڈاٹسن برآمد کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔