دیر (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کی ہدایات کی روشنی میں ضلع دیر لوئر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ پروگرام سے قبل پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عبدالولی خان نے تقریب کی صدارت کی۔ طاہر علی اے سی تیمرگرہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، مفتاح الدین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر  ابرار احمد، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سید محمد عثمان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم الرحمن، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122،  محکمہ پولیس کے نمائندے کے علاؤہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلاء، اساتذہ، طلباء اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے علاؤہ واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یوم یکجہتی کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مختلف تصاویر/ بیانات درج تھے۔ مقررین  نے کہا کہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کے بنیادی حق خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کشمیری مسلمانوں کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مقررین نے کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ طلباء نے اپنے خطابات میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریری، شاعری، مقابلوں میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور شیلڈز دی گئیں۔  پروگرام کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دیر لوئر کی زیر نگرانی کشمیر یکجہتی واک نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بالامبٹ سے شروع ہو کر بالامبٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے