نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) 5 فروری کے موقع پر ضلعی انتظامیہ, محکمہ کھیل و ثقافت, محکمہ امور نوجوانان اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پروگرام اور یکجہتی ریلی کا انعقادکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے, مسئلہ کشمیر تقیسم ہند ک ایک نامکمل ایجنڈا ہے, عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمروقارصوبائی حکومت خیبر پختونخواکے احکامات پر 5فروری یوم کشمیر کے موقع پرکشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی,مودی کی ہندوتوانہ دوغلاپن کی پالیسی سے پردہ ہٹانے, معصوم کشمیری بہن بھائیوں پر عاصب بھارتی افواج کی مظالم اورکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ, محکمہ کھیل و ثقافت نوشہرہ, محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پروگرام اور یکجہتی ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ یوم یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ضلعی پولیس سے اے ایس پی کینٹ محمد بلال, ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے افسران, پبلک ریلیشنز آفیسر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ لائق زادہ لائق, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ,ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نوشہرہ فہیم جان درانی, ریسکیو 1122کے افسران و اہلکاران, تحصیلدار نوشہرہ مستمر شاہ, تحصیلدار پبی عبدالجبار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے قائم مقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر امین جان,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس خواتین ونگ کی کوارڈینیٹر میڈم سیماء بابر, سرکاری محکمہ جات کے افسران و اہلکاران,ویلج کونسل سکریٹریز, پٹواریان, انجمن تاجران,میڈیا نمائندوں, سول سوسائٹی ممبران, ڈپٹی کمشنرنوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے رضاکاروں, سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ, دی ایجوکیٹر سکول نوشہرہ کیمپس اورسرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریروں کے ذیعے سے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی,مودی کی ہندوتوانہ دوغلاپن کی پالیسی سے پردہ ہٹانے, معصوم کشمیری بہن بھائیوں پر عاصب بھارتی افواج کی مظالم اورکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی جانب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو توجہ دلانے اور کشمیر کاز کی بھرپور عکاسی کی۔پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ, ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نوشہرہ فھیم جان درانی, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمروقار اور اے ایس پی کینٹ پولیس محمد بلال نے کشمیر کاز پر بہترین تقاریر, کشمیری نغموں, ٹیبلوز اور عاصب بھارتی افواج اور مودی کی ہندوتوا دوغلا پالیسی پر خاکہ پیش کرنیوالے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اور دی ایجو کیٹر سکول نوشہرہ کیمپس کے طلباء و طالبات کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی زیر اہتمام مختلف تقاریب میں بہترین کوآرڈینیشن اور انتظامات پرپبلک ریلیشنز آفیسر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ لائق زادہ لائق,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے قا?م مقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر امین جان,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس خواتین ونگ کی کوارڈینیٹر میڈم سیماء بابر, والنٹئیرڈی سی VTFحناء محمد, پروگرام سیکرٹری فاتح بنگش, صدر پریس کلب اور جنرل سیکریٹری نوشہرہ پریس کلب شہنشاہ کو تعریفی شیلڈز سے نوازا اور مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کیساتھ اسی جاری جوش و جذبے کیساتھ کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار نے 5فروری کے موقع پر یکجہتی کشمیر پروگرام کی انعقادکرنے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ضلعی انتظامیہ نوشہرہ,ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نوشہرہ فہیم جان درانی, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کی ایگزیکٹو ممبران و رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور شرکت کرنے پر تمام شرکائکا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں پرکشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی,مودی کی ہندوتوانہ دوغلاپن کی پالیسی سے پردہ ہٹانے, معصوم کشمیری بہن بھائیوں پر عاصب بھارتی افواج کی مظالم اورکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے نوشہرہ پریس کلب تک یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔