الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی نگرانی میں محکمہ تعلیم زیر اہتمام واک اوریوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں واک ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر سے شروع ہوا اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کی مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا گورنمنٹ پرائمری سکول الپوری نمبر1  پر ختم ہوا۔ واک کے شرکاء نے بینر، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے نعرے درج تھے۔ اس واک میں جو ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیا ء الرحمان کی قیادت میں منعقد ہوا میں سکولوں کے بچے، اساتذہ، ا نجمن تاجران شانگلہ کے عہدیداران،  مشران علاقہ  اور عام لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کے اختتام پر ہوم یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کیا گیا جسمیں دیگر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب، پرنسپل GCMHS الپوری سید الحسین نے خطاب کیا اور کشمیر ی عوام کے ساتھ شانگلہ کے عوام کی بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے