بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) چیئر مین تحصیل تھا نہ بائزئی کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار شہاب حسین نے آلہ ڈھنڈ سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز اور الیکشن آفس کا افتتا ح کر دیااس سلسلے میں دارالعلوم آلہ ڈھنڈ میں جماعت اسلامی کے ذمہ داروں اور کارکنان کے اجتماع کا آغاز مولانا عمار رحمت کے درس قرآن سے ہوا نائب ضلعی امیرسابق صوبائی وزیر خزانہ شاہ راز خان آلہ ڈھنڈ زون کے امیر ناصر الملک نے بھی اجتماع سے خطاب کیا جبکہ اسلامک بزنس فورم کے صوبائی صد اورر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی نائب صدر ذاکر حسین شاہ راز خان اور شہاب حسین نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کامل سیدکے پلازے میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اجتماع سے شہاب حسین نے خطاب میں کہا کہ اپنی خواہش کے بر عکس نظم کی ہدایت اور تحریکی ساتھیوں کے دباؤ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اصل مقصدعوام کی خدمت ہے انھوں نے کہا کہ2005ء میں بحیثیت تحصیل ناظم بٹ خیلہ علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ٹی ایم اے میں 74افراد کی بھر تی جنرل بس سٹینڈ کی آمدن ایک کروڑ سے بڑھاکر چھ کروڑ کر نااور سی کلاس سے ٹی ایم اے کو اے کلاس بنا کرکسی پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ اپنا فرض پورا کیا جس سے ہماری اہلیت دیانت اور محنت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اسلئے اگر عوام نے دوبارہ اعتماد کیا توماضی سے بڑھ کر کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے