پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے مستورات کے تنازعہ پر قتل کرنے والے ملزم کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کر لیا۔تفتیش کیلئے تھانے منتقل01-02-2022 کو جہانزیب ساکن تارو نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھتیجے وحید کو مستورات کے تنازعہ پر عدنان نامی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔DSP پبی اسماعیل شاہ خان نے SHO پبی بلال حلیم کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔بلال حلیم SHO پبی نے مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔چند دن کی مسلسل محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم عدنان ولد مرسلین ساکن تارو کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کرکے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔