پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) جان طوری ہاؤس پاراچنار میں آج بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گرینڈ کمپین کا آغاز کیا گیاجسمیں تحصیل اپر کُرم کے عوام نے بھر پور شرکت کی گرینڈ کمپین کے آغاز کے موقع پر تحصیل اپر کُرم کے مشران،جوانان اور آزاد اُمیدوران برائے کونسل چیئرمین، جنرل کونسلرز،یوتھ کونسلرز،کسان کونسلرز اور اقلیت کونسلرز نے بھر پور تعداد میں شرکت کیجسمیں بوشہرہ،مقبل اور تری منگل سے بھی اُمیدوارن نے شرکت کی عیسائی برادری اور ہندو برادری کے اُمیدواران نے بھی شرکت کیابتدائی مرحلے میں مختلف کیٹیگری کے 73 کونسلرز کو ابرار جان طوری کی سربراہی میں میدان میں اُتارے گئےجبکہ عنقریب دوسرے مرحلے میں مزید ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز کیلئے آزاد اُمیدوران کا اعلان کیا جائیگاجبکہ تیسرے مرحلے میں تحصیل چیئرمین(میئر) شپ کیلئے نہایت موزوں اُمیدوار کا اعلان کیا جائیگاآج کے پروگرام میں شامل تمام مشران، جوانان اور اُمیدوارن نے تحصیل چیئرمین کو بھر پور انداز میں سپورٹ کرنے کا عزم کیاانشائاللہ تحصیل چیئرمین کی کامیابی کیلئے شب و روز محنت جاری رہیگی ابتدائی مرحلے میں 75 آزاد اُمیدوران کا مختلف ویلج کونسلز/نیبر ہوڈ کونسلز کا جان طوری کاروان میں شمولیت کو عوام نے کامیابی کی پہلی سیڑھی قرار دی ہم ایک بار پھر تمام اُمیدوارن سے بلا تفریق اور بلا امتیاز جان طوری کاروان میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں انشائاللہ ان تمام اُمیدوران کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کیا جائیگا تمام اُمیدوران کا اپنی کابینہ کیجانب سے مشکور و ممنون ہوں پروگرام کے اختتام پر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیاالتماسِ دُعا