پبی (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر معظم جاہ انصاری کا جلوزئی میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اے ایس آئی فیاض خان اور کانسٹیبل سجاد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہدا کے بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ثاقب اسماعیل میمن اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی اْنکے ہمراہ تھے واضح رہے کہ 03فروری 2022کو جلوزئی میں دوران ڈیوٹی پولیس موبائل پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی جس میں دو پولیس اہلکاران اے ایس آئی فیاض خان اور کنسٹیبل سجاد شہید ہوئے جبکہ کانسٹیبل استغراللہ زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی ضلع نوشہرہ کے دورہ کے موقع پر شہید اے ایس آئی فیاض خان کے گھر واقع کندی تازہ دین  اور کانسٹیبل سجاد شہید کے گھر واقع کٹروی ضلع نوشہرہ پہنچیگئے جہاں اْنہوں نے ورثاء سے مل کرشہدائکے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دْعا کی اور شہید فیاض کے بچوں کے ساتھ پیار کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اور شہدا ء کو کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے اور سوگوار خاند انون کویہ صدمے صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر معظم جاہ انصاری  نے میڈ یا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ شہداء کی لازول قربانیوں سے روشن ہے اور ہزاروں جو انوں نے جام شہا دت نو ش کی ہے  اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔آئی جی پی نے نوشہرہ پولیس کے اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیوٹی کال پر لبیک کہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف جرات اور بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کی ساکھ پر آنچ نہیں آنے دی۔ پوری قوم کو اپنی دلیر پولیس فورس پر فخر ہے اور کہا کہ اْن کی شہادت خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔ قانون کے محافظوں پر گولی چلانا مجرموں کے بزدلانہ فعل کا منہ بولتا ثبوت ہے شہید پولیس کے بھائی کو نوکری دی جائے گی شہید اہلکاروں کے خاندان کو 60 سال کے عمر تک تنخواہ اور دیگر مراغات بلا تعطل جاری رہے گی دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اب ایک ایک نہیں پورے دہشت گروپ کا صفایا کیا جائے گاخیبر پختون خوا پولیس پاک آرمی ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے گی پختون خوا پولیس نے دہشت گرد اور شرپسندوں کو قلع قمع کرنے کے لیے پلان تیار کرلیااے ایس آئی فیاض خان  اور سپا ہی سجاد خان کے قاتلوں تک پہنچ گئے ہیں، جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہونگے  آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدات کی کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کا بھرپور خیال رکھا جائے اور ان کے ورثاء کو شہداء پیکج جلد ازجلد ادا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اہتمام کیا جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے