پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلبہار پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر سمیت لاہور اڈہ اور گلبہار کے رہائشی علاقہ میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت سپلائی کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان نے لاہور اڈہ کے قریب ملزم عالم زیب ولد حامد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کا تعلق منظم شراب سپلائر گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے