اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر شیخ رشید کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے جنہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیر بن سعود بن نائف کے ساتھ چھ رکنی اعلی سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کی اپنے وفود کے ہمراہ باضابطہ ملاقات وزارت داخلہ میں ہوگی۔سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ کر کے اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے دوبدو ملاقات بھی کریں گے جس میں علاقائی صورتحال سمیت سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے