بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ قومی محاذ اور مسلم لیگ(ق) نے بلدیاتی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا اے این پی بٹ خیلہ تحصیل چیئرمین کے امیدوار اعجاز خان کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کردیا قومی محاذ اور ق لیگ کے ضلعی صدر گل زمین اور جنرل سیکر ٹری شفیع اللہ نے اے این پی ملاکنڈکے صدر اور تحصیل بٹ خیلہ کی چیئرمین شپ کے امیدوار عجاز خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ممبر سنٹرل کونسل فضل نبی ضلعی سالار کریم اللہ میاں طفیل محمد اورکلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر محمد سہیل بھی اس موقع پر موجود تھے ق لیگ کے قائدین نے اپنے امیدوار محمد شہزاد کی دستبرداری کا بھی اعلان کیا گل زمین نے کہا کہ اعجاز خان باصلاحیت اور ہر دلعزیز رہنما ہے جبکہ عوامی اور علاقائی مسائل پر ان کی گہری نظر اسلئے تحصیل چیئر مین کیلئے ان سے بہتر اور موزوں امیدوار نہیں ہوسکتا ہے انھوں نے اپنی تمام ذیلی تنظیموں اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اعجاز خان کی کامیابی کیلئے بھرپور جدو جہد کریں۔