پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر صدارت جنوری 2022 کی کا کردگی کے حوا لے سے اجلاس منعقد ہواا جلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے شریک ہوئے فوکل پرسن پی ایم آر یو وقاص خان خٹک نے پریزنٹیشن کے ذریعے تمام افسران کو ماہ جنوری کی کار کر دگی بیان کی اجلاس میں تمام افسران کی جنوری کے مہینے کی کارکردگی خصوصا کوروناویکسینیشن,پولیو پروگرام, بازار چیکنگ,انتظامی معائنوں, تجاوزات کیخلاف آپریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر نوشہرہ نیویکسینیشن مہم کے اہداف کی حصولی اور پولیو ریفیوزل میں کمی لانے پرانتظامی افسران اور محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران کی کارکردگی کو سراہا ریونیو کورٹس خصوصا افسرمال کو 6مہینوں سے زائد زیر التواء ریونیو کیسز جلد ازجلد نمٹانے تمام فیصلہ جات بروقت ریونیو کیسز منیجمنٹ سسٹم پر اپلوڈ کرنے کی احکامات دئیے گئے اجلاس میں تمام انتظامی افسران کو گرانفروشوں,ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء کے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فروٹ و سبزی منڈیوں میں قیمتوں کی تعین کی%100 مو ٗثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کیایسی طرح ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے انسپکٹرز کو جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات دیئے تمام ٹی ایم اوزکو صفائی و ستھرائی بہتر کرنے اور سنٹرل میڈینز کی صفائی اور لگائے گئے پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی لگانے کے احکاماتجاری کئے تمام انتظامی افسران کو سروس ڈیلیوری میں مزیدبہتری لانے کیلئے پٹوارخانوں,بنیادی مراکز صحت اور سرکاری سکولوں کے موثر معائنوں کی ہدایتدیئے اورغیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائیواں کے احکامات جاری کردئیے گئے محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران کو کورونا ویکسینیشن اور 12 تا 18سال کے بچوں کی ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کر تے ہو ئے تمام انتظامی اور محکمہ صحت کے افسران کو کو شیڈول کے مطابق منعقد ہونیوالے پولیو مہم میں بھر پور کردار اداکرنے کے احکامات دئے