پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور کرکٹ ایسوسی ایشن خیرآباد کے زیر اہتمام نیو ایئر کرکٹ ٹورنامنٹ خیرآباد اختتام پذ یر فائنل میچ خیرآباد 11 نے خاورئی 11 کے در میان کھیلا گیا جوخیر آباد 11 نے جیت لیا۔, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا ء اللہ نے جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کی اس مو قع پر لوگوں نے اس تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور خیر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو سراہا, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا ء اللہ نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعا ون سے اپریل میں اسی گراؤنڈ پر رمضان نائٹ ٹورنامنٹ منعقد کر نے کا اعلان کیا