ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی پولیس ویلفئیر  خیبرپختونخواہ حمیداللہ شاہ کا دورہ ہنگو۔گزشتہ دنوں دوابہ میں فائرنگ حملے میں شہادت پانے والے دوپولیس اہلکاروں ائین حسین اورسپین زر کی رہائش گاہوں پرجاکر فاتحہ خوانی کی۔آئی جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹرمعظم جاہ انصاری کی جانب سیشہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم۔خصوصی دورے کے موقع پرایڈیشنل آئی جی ویلفئیرحمیداللہ شاہ نیڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان(PSP)ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمودخان،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعظمت خان،نوتعینات ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ریاض خان،ڈی ایس پی ٹل سعادت خان،اکاوٹینٹ سی پی اوپشاورحقیق الاسلام ودیگرافسران کے ہمراہ علاقہ گنجیانوکلے ہنگواور علاقہ دلن تحصیل ٹل میں بالترتیب پولیس شہداء ائین حسین اورسپین زر کے قبروں پرپرحاضری دی اورلواحقین سے ملاقاتیں کرکے آئی جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر معظم جاہ انصاری کیتعزیتی پیغامات سمیت محکمہ پولیس خیبرپختونخواہ کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو50،50ہزارروپے کے امدادی چیک حوالہ کرنے کیساتھ ساتھ قومی پرچم،پولیس کیپ اورپولیس کے اعزازی نشانات بھی حوالہ کردئیے گئے۔دریں اثناء اے ائی جی ویلفئیر حمیداللہ شاہ اورڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے پولیس شہیداہلکار ائین حسین  کے بچوں کوگودمیں لیکر پیارکیا۔اس موقع پرشہداء کے لواحقین کومحکمہ پولیس خیبرپختونخواہ کے سربراہ ائی جی ڈاکٹر معظم جاہ انصاری کی جانب سے یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس شہداء  کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرانے  کیلئیاسامیاں مخصوص کرنے کیساتھ ساتھ  ان کے بچوں کو سرکاری اخراجات پرعلاج معالجہ اورتعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعادہ کیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے