سوات (مانند نیوز ڈیسک) کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عرفان علی خان نے کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ۔ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان اور دیگر محکمہ کے افسران اور علاقے عمائدین موجود تھے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل و ثقافت کے افسران شریک ہوئے۔ کالام فیسٹیول 11 سے 13 فروری تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں سرمائی کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک پرفارمینس بھی کئے جائیں گے۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ہر شام کو فیسٹیول کا اختتام میوزک نائٹ پرفارمینس پر ہوگا جبکہ علاقائی ثقافت کو اجگر کرنے کے حوالے سے رنگارنگ پروگرامز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی نشست کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں شعراء شرکت کریں گے۔ فیسٹیول میں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جسمیں بچوں کے لئے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے