نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کارسے اسلحہ پارٹس کی صورت میں سمگل کیا جارہاتھا۔ملزم گرفتار،امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔بلال حلیم SHO تھانہ پبی نے تاروجبہ کے مقام پر بمعہ نفری ناکہ بندی کی تھی۔ایک مشکوک موٹرکار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ڈرائیور نے موٹرکار روکنے کے بجائے تیز کردی پولیس نے موٹر کار کا تعاقب کیا۔حکمت عملی سے موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر موٹرکار سے سینکڑوں کی تعداد میں پستول کے پارٹس برآمد ہوئے۔ملزم عبداللہ ولد شمشاد ساکن پیرپائی کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے